بھارتی حکومت کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔ بھارتی فلمسٹار عامر خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 جنوری 2016 17:03

بھارتی حکومت کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔ بھارتی فلمسٹار عامر خان

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 جنوری 2016 ء) : بھارت میں انتہا پسندی عروج پر ہے جس کا ملبہ ایک مرتبہ پھر سے بھارتی فلمسٹار عامر خان پر گرا دیا گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز عامر خان کو انکریڈیبل انڈیا کے ایمبیسیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

جس پر رد ٍعمل کا اظہا ر کرتے ہوئے بھارتی اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ انڈیا میرے ساتھ اور میرے بغیر ہمیشہ انکریڈیبل ہی رہے گا ، انہوں نے کہا کہ میں بھارتی حکومت کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔ عامر خان کو اس عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد عامر انڈیا کا نیا چہرہ کون ہو گا؟؟ اس سے متعلق ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :