آکلینڈ کلاسک ، برطانوی ٹینس پلیئر ناؤمی بروڈی کی آنکھوں میں آنسو آ گئے

جمعرات 7 جنوری 2016 17:14

آکلینڈ کلاسک ، برطانوی ٹینس پلیئر ناؤمی بروڈی کی آنکھوں میں آنسو ..

آکلینڈ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار7جنوری- 2016ء) برطانوی ٹینس پلیئر ناؤمی بروڈی کی آنکھوں میں اس وقت آنسو آ گئے جب ان کی لیٹوین حریف جیلینا اوسٹاپینکو کے ہاتھ سے پھسلنے والا ریکٹ ایک بال بوائے کو جا لگا اور میچ ریفری نے ان کی حریف کو قوانین کے مطابق ڈس کوالی فائی نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

آکلینڈ کلاسک کے سلسلے میں کھیلے جانے والے میچ میں مقابلہ بہت سخت تھا اور جب یہ واقعہ پیش آیا تو ناؤمی بروڈی نے آفیشلز سے بھی شکایت کی کہ اوسٹاپینکو نے غصے میں ریکٹ پھینکا تھا لیکن حریف کھلاڑی نے اسے محض ایک حادثہ قرار دے کر خود کو سزا سے تو بچا لیا لیکن شکست سے نہ بچ سکیں ۔