شوبز فنکاروں نے بھی کراچی میں رینجر آپریشن میں توسیع کا مطالبہ کر دیا
جمعرات 7 جنوری 2016 17:18
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء) شوبز فنکاروں نے بھی کراچی میں رینجر آپریشن میں توسیع کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں امن کا قیام بہت ضروری ہے جس کے لئے ہم دہشتگردوں کے خلاف ہونے والے اس آپریشن کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔اس حوالے سے لالی ووڈ کے نامور ہدایتکار و پروڈیوسر سید نور کا کہا کہ جو لوگ رینجر آپریشن کی حمایت نہیں کرتے وہ غلط لوگ ہیں اور ایسے لوگ پاکستان کے دوست نہیں ہوسکتے۔
رینجر کو امن قائم کرنے دیا جائے اور اس کے بعد یہ تمام لوگ اپنی سیاست چمکائیں۔فلم اور ٹی وی کے سینئر اداکار ایوب کھوسو کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں بدقسمتی سے دہشتگردی بہت زیادہ ہے اور اس کی آماجگاہیں بنی ہوئی ہیں اس لئے ان آمجگاہوں کا فوری خاتمہ بہت ضروری ہے۔(جاری ہے)
اگر آپ نے اپنی قوم کو خوشحالی دینی ہے اور ترقی کرنی ہے تو پھر ان چیزوں کا خاتمہ کرنا پڑے گا۔
گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ جو لوگ توسیع کے خلاف ہیں وہ اینٹی پاکستان ہیں رینجر نے دہشتگرد پکڑے ہیں اس لئے ان کے آپریشن کی توسیع عارضی نہیں بلکہ مستقل ہونی چاہئیے۔نامور ماڈل حرا بٹ کا کہنا تھا کہ ہم رینجرکے ساتھ ہیں اور ملک میں امن قائم ہونا چاہئیے اس لئے رینجر کو اپنا کام کرنے دیا جائے۔اداکار ارباز خان کا کہنا تھا کہ فنکار برادری کراچی میں رینجر آپریشن کی توسیع کی حمایت کرتی ہے ملک میں امن ہوگا تو خوشحالی ہوگی اور لوگ بھی گھروں سے باہر نکلے گے۔اداکارہ آفرین کا کہنا تھا کہ ملک میں امن اور سلامتی کے قیام کے لئے ہم ہر طرح سے رینجر کے ساتھ ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں۔فلم ہدایتکار جرار رضوی کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کو پتا چلنا چاہیے کہ پاکستان دہشتگرد نہیں بلکہ ایک پرامن اور پیار کرنے والا ملک ہے ہم برائی کوجڑ سے ختم کررہے ہیں جس سے پوری دنیا میں ہماری بدنای ہوئی ہے کہ ہم دہشتگرد ہیںمزید اہم خبریں
-
وزیرداخلہ کی زیرصدارت نادرا ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس
-
نومئی کے حملہ آور آج ملکی مفاد پرحملہ آور ہیں، عطاء اللہ تارڑ
-
آئی ایم ایف مذاکرات کے دوران روپے کی قدر میں کمی کا امکان نہیں، وزیر خزانہ
-
پی ٹی آئی نے ججز ہراسگی کا ذمہ دار جسٹس قاضی فائز عیسی کو قرار دیدیا
-
طوفانی بارشوں کی زد میں آنے والے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا 22 اپریل کو’’ارتھ ڈے‘‘2024 کے موقع پر اہم ماحول دوست اقدامات کا فیصلہ
-
چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گیورک کی ملاقات،آئی ایس پی آر
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت سے معذرت
-
جرمنی میں روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو افراد گرفتار
-
ملکی مسائل کے حل کیلئے بامعنی مذاکرات اور پارلیمانی اتفاق رائے درکارہے، پولرائزیشن سے ہٹ کر عصر حاضر کی سیاست کی طرف بڑھنا ملکی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ..
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ناروال میں گاڑی کی ٹکر سے بچے کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ہی: عظمیٰ بخاری
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کا پارلیمنٹ ہائوس پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے استقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.