قصور جنسی سکینڈل ،گرفتار ملزمان کی جانب سے بریت کی درخواستوں پر نوٹس جاری
جمعرات 7 جنوری 2016 17:48
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء) انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے قصور جنسی سکینڈل میں گرفتار تین ملزمان کی جانب سے بریت کی درخواستوں پر تھانہ گنڈا سنگھ کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تینوں ملزمان ارشد،اشفاق اور ابراہیم کے خلاف واقعہ کے ٹھوس شواہد واقعاتی شہادتیں موجود نہیں ۔
پولیس نے میڈیا کے دباؤپر تینوں ملزمان کو جان بوجھ کر اس مقدمے میں پھنسایا۔پولیس تفتیش میں بھی ملزمان کے خلاف کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا،ملزمان اس مقدمے میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کو تیار ہیں لہٰذا معزز عدلت سے استدعا ہے کہ ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا جائے ۔فاضل عدالت نے درخواستوں پر تھانہ گنڈا سنگھ کے ایس ایچ او اور محکمہ پراسیکیوشن کو 11جنوری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.