لاہور میں زیادتی کے ملزم کی عدالت سے فرار ہونے کی کوشش ناکام

جمعرات 7 جنوری 2016 17:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء) لاہور میں زیادتی کے ملزم کی عدالت سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، ملزم کو دوبارہ حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ملزم پر بچے سے زیادتی کا الزام ہے ، عارف قصور کے تھانے میں بچے سے بدفعلی کا مقدمہ درج تھا ، ملزم تفتیش میں قصوروار پایا گیا جس کے بعد ملزم نے عدالت سے فرار ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ، پولیس نے ملزم کو احاطہ عدالت میں ہی دبوچ لیا اور حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :