پاکستان کوٹنگ شو 2016لاہور میں15تا17جنوری تک ہوگا
سالانہ ایونٹ میں ملکی کوٹنگ انڈسٹری موجودہ اور نئی ٹیکنالوجی پر مبنی مصنوعات کی نمائش کرے گی
جمعرات 7 جنوری 2016 17:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء ) بی ٹو بی میڈیا (بن رشید گروپ)کے تحت پاکستان کوٹنگ شو2016نمائش 15تا 17جنوری کو لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔تین روز تک جاری رہنے والے اس سالانہ ایونٹ میں ملکی کوٹنگ انڈسٹری موجودہ اور نئی ٹیکنالوجی پر مبنی مصنوعات کی نمائش کرے گی۔بی ٹو بی نیٹ ورکنگ کے تحت ہونے والی اس نمائش کا افتتاح لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے شیخ ایم ارشد کرینگے جبکہ نمائش میں ملک بھر سے کوٹنگ انڈسٹری کے مینو فیکچررز،سپلائرز،ڈسٹری بیوٹرز اور ڈیلرز شرکت ہونگے اور بی ٹو بی کی جانب سے فراہم کئے جانے والے پلیٹ فارم پر اپنے جدید آلات اور انوویشنز کا بھرپور ڈسپلے کرینگے۔
گزشتہ تین دہائیوں سے بن رشید گروپ انتہائی تربیت یافتہ پروفیشنلز کی ٹیم کی حیثیت سے پلاسٹک انڈسٹری کی ترقی و فروغ کیلئے خام مال کی وسیع ورائٹی کی مارکیٹنگ کیلئے اپنی تحقیق اور مہارت کی بناء پر اہم کردار ادا کررہا ہے۔(جاری ہے)
بن رشید گروپ کو پہلے ہی چین میں ہونے والی coat expo اور کوریا میں ہونے والےInternational) Adhesive,Coating & Film System Fair (کے پارٹنر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے جبکہ گروپ کو کوٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان اور پاکستان پینٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کی سرپرستی اور تعاون بھی حاصل ہے۔
بن رشید گروپ کے سی ای او مسٹر معظم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستا ن میں کوٹنگ انڈسٹری کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے ہونے والے ایسے ایونٹس کی ابتداء کرنے والوں میں سے ہیں اور ہم کوٹنگ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے سرکردہ افراد کو اپنی مصنوعات اور ٹیکنالوجی متعارف کرانے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرتے رہیں گے اور اس ضمن میں اپنی خدمات کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرینگے مزید یہ کہ انہیں ملکی و غیر ملکی خریداروں سے براہ راست ملاقاتوں کے مواقع بھی میسر ہونگے۔یہ نمائش 15تا17جنوری تک لاہور ایکسپو سینٹر میں صبح 9تا شام5بجے تک جاری رہے گی جس میں 170اسٹالز لگائے جائینگے جہاں 4ہزار سے زائد وزیٹرز کی آمد متوقع ہے۔اس نمائش میں کوٹنگ انڈسٹری سے متعلق کانفرنس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جہاں نامور ماہرین اور مقررین اعدادو شمار کے ذریعے انڈسٹری کے رجحانات کا جائزہ پیش کرینگے۔تکینکی ترقی،نئے خام مال اور مفید میتھاڈولوجس کے ایجنڈے پر مبنی یہ کانفرنس کوٹنگ انڈسٹری کی پیداواریت میں اضافے اور ملکی معاشی ترقی کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔مزید قومی خبریں
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.