سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن میں ایرانی سفارت خانے پر بمباری کی ہے۔ایران کا الزام

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 7 جنوری 2016 18:28

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن میں ایرانی سفارت خانے پر بمباری ..

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 جنوری۔2016ء) ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں اس کے سفارت خانے پر بمباری کی ہے۔ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق سفارت خانے پر میزائل داغے گئے جس میں نقصان ہوا ہے۔

(جاری ہے)

یمنی دارالحکومت کے رہائیشیوں کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح سعودی اتحادیوں نیدرجنوں فضائی حملے کیے ہیں۔

یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد حوثی باغیوں کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے۔سعودی عرب میں شیعہ عالم شیخ نمر النمر کو موت کی سزا دینے کے بعد سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہو گئے ہیں جس میں سعودی عرب اور اس کے دیگر اتحادیوں سے ایران سے اپنے سفارت تعلقات ختم کر دیے ہیں۔