پی آئی اے ملازم کا قومی ائیر لائن کے ساتھ سوا کروڑ روپے کا فراڈ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 7 جنوری 2016 18:29

پی آئی اے ملازم کا قومی ائیر لائن کے ساتھ سوا کروڑ روپے کا فراڈ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 جنوری۔2016ء) پی آئی اے کے ملازم کی جانب قومی ائیر لائن کے ساتھ سوا کروڑ روپے کا فراڈکرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق فراڈ ٹکٹوں کے اجرا کے بعد مسافروں کی جانب سے سفر نہ کرنے پر رقم کی واپسی میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم پی آئی اے کا ملازم ہونے کے ساتھ ٹریول ایجنٹ بھی ہے۔ ایف آئی ذرائع کے مطابق ملزم پی آئی اے کے گروپ چھ کا ملازم ہے ، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ وہ پورے نیٹ ورک کو پکڑنے تک ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کر سکتے۔ پی آئی اے نے خود بھی انکوائری کرکے ملزم کے خلاف شواہد ایف آئی اے کو دیدیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :