فاسٹ اینڈ فیوریس 8کی عکسبندی کیوبا میں ہو گی

جمعرات 7 جنوری 2016 19:50

فاسٹ اینڈ فیوریس 8کی عکسبندی کیوبا میں ہو گی

لاس اینجلس۔07 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جنوری۔2016ء)ہالی وڈ فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 8کی عکسبندی کیوبا میں ہو گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم فاسٹ اینڈ فیوریس کے سلسلے کی 8ویں فلم کی عکسبندی کیوبا میں کی جائیگی ،فلم کے ہدایتکار ایف گیری گیری کا کہنا ہے کہ کیوبا فلم کی عکسبندی کے لئے بہترین انتخاب ثابت ہو گی،یہ جزیرہ انتہائی خوبصورت اور قابل داد ہے،فلم کی عکسبندی اور کاسٹ کا اعلان بھی جلد ہی کر دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

فلم کے اس سے قبل سلسلے کی فلمیں لاس اینجلس،جاپان،لندن اور ابو ظہبی میں عکسبند کی گئی ہیں۔