کھلے گٹروں پر وزیراعلیٰ سندھ کی تصاویر بنانا سماجی رہنما کو بہت مہنگا پڑ گیا ، مقدمہ درج

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 7 جنوری 2016 20:01

کھلے گٹروں پر وزیراعلیٰ سندھ کی تصاویر بنانا سماجی رہنما کو بہت مہنگا ..

کراچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 6جنوری۔2016ء) کراچی میں چند روز قبل کھلے گٹروں کیخلاف سماجی کارکن عالمگیر خان کی ایک مہم سوشل میڈیا پر بہت مشہور ہوئی۔ مہم کو کامیابی تب ملی جب 2روز قبل وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کی مقامی انتظامیہ کو فون کر کے فوری اقدامات کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

عالمگیر خان نے اسی پر بس نہ کی انہوں نے اپنا ہدف گندگی والی جگہوں کو بنا لیا اور جہاں جہاں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے تھے وہاں وزیراعلیٰ سندھ کی تصاویر بنانا شروع کر دیں ۔

بجائے ان گندگی کے ڈھیروں کو صاف کیا جاتا ۔ عالمگیر خان کیخلاف ایک مقدمہ دائر کر لیا گیا ہے جس کے مطابق عالمگیر خان کی گاڑی کے حادثہ ہوا ہے جس کی بناء پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ عالمگیر خان نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ ان کی گاڑی سے کوئی حادثہ نہیں ہوا ان کی گاڑی پر ذرا سی بھی خراش نہیں ہے اور گاڑی کی تصاویر ان کے فیس بک پیج پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :