آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات،علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی غیرمعمولی کامیابیاں اور علاقائی استحکام کیلئے کوششیں لائق تحسین ہیں ، عادل بن احمد الجبیر

جمعرات 7 جنوری 2016 20:31

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات،علاقائی سلامتی ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر نے جمعرات کو جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

سعودی وزیر خارجہ اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شیخ عادل بن احمد الجبیر نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی غیرمعمولی کامیابیوں کو سراہااور علاقائی استحکام کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی۔ سعودی وزیر خارجہ جمعرات کی سہ پہر پاکستان کے سرکاری دورے پر پہنچے ۔