سانحہ ماڈل ٹاؤن ،کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی عوامی تحریک کی درخواست مسترد
انسداد دہشت گردی عدالت نے دو پولیس اہلکاروں پر بھی فرد جرم عائد کر دی ، سماعت 11جنوری تک ملتوی
جمعرات 7 جنوری 2016 20:34
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14افراد کی ہلاکت کے مقدمے کا کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی عوامی تحریک کی درخواست مسترد کر دی جبکہ دو پولیس اہلکاروں پر بھی فرد جرم عائد کر دی گئی۔گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج خواجہ ظفر اقبال نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کی ۔
عوامی تحریک کی جانب سے خصوصی عدالت کے جج خواجہ ظفراقبال پر عدم اعتماد کر دیا گیا ۔ عوامی تحریک کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت کا رویہ ہمارے ساتھ انتہائی جانبدارانہ ہے اور عدالت کا ہر فیصلہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہوتا ہے ۔ایک سال گزرنے کے باوجود مقدمہ پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔(جاری ہے)
آپ کو خصوصی طور پر اس مقدمہ کا فیصلہ کرنے کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔
مگر انہیں اس عدالت سے انصاف ملنے کی توقع نہیں ہے،مہربانی فرما کر کیس دوسری عدالت میں منتقل کردیا جائے۔عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ سناتے ہوئے عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔ علاوہ ازیں عدالت نے مقدمے میں گرفتار دو پولیس اہلکاروں بابر اور نثار پر فردجرم بھی عائد کر دی گئی ۔ ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر مزید سماعت گیارہ جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے گواہ طلب کر لئے ۔مزید اہم خبریں
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.