’’شہباز شریف کے عوامی و فلاحی اقدامات دیگر صوبوں کے لئے مشعل راہ ہیں‘‘

بلوچستان کے طلباء و اساتذہ کے وفد کا وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کو خراج تحسین

جمعرات 7 جنوری 2016 20:51

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء) پنجاب کے دورے پر آئے بلوچستان کے ضلع خضدار کے گورنمنٹ ڈگری کالج کے طلباء اوراساتذہ نے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی سربراہی میں پنجاب حکومت کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی شبانہ روز محنت اور کاوشوں سے لاہور سمیت پنجاب میں نمایاں ترقی ہوئی ہے اور آپ حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کررہے ہیں۔

ہم نے پنجاب آکر ترقی کے سفر کا عملی مشاہدہ کیا ہے ،بلاشبہ شہباز شریف کے عوامی و فلاحی اقدامات دیگر صوبوں کے لئے مشعل راہ ہیں اور پنجاب میں تبدیلی نظر بھی آتی ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ جس طرح پنجاب میں میٹروبس سروس،اورنج لائن ٹرین اوردیگر فلاح عامہ کے منصوبوں کیلئے دن رات کام ہورہاہے اس طرح کے منصوبے بلوچستان اوردیگر صوبوں میں بھی لگنے چاہئیں - تعلیم کے میدان میں آپ کی کامیابیاں لائق تحسین ہیں،خصوصاً پنجاب کے تعلیمی شعبے میں آپ نے تاریخ ساز پروگرام متعارف کر ا کرتعلیمی انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے-انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پنجاب میں بہت زیادہ محبت دی ہے اور ہم ان کے شکرگزار ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بلوچستان کے طلبا کے ساتھ انتہائی دوستانہ ماحول میں بات چیت کی اور فکر انگیز اندازمیں پاکستا ن کو درپیش مسائل او ران کے حل کے حوالے سے گفتگو کی۔

متعلقہ عنوان :