Live Updates

سنا ہے لوگ بہت روئے، گانا بھی اچھا گایا،میں بھی گا سکتا تھا لیکن لوگ بھی روتے ،طلاق بڑی تکلیف دہ چیز ہوتی ہے ،بدقسمتی سے کچھ رشتے نہیں چل پاتے

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا اپنی سابق اہلیہ ریحام خان کے ٹی وی پروگرام میں گانا گانے پر ردعمل

جمعرات 7 جنوری 2016 21:07

سنا ہے لوگ بہت روئے، گانا بھی اچھا گایا،میں بھی گا سکتا تھا لیکن لوگ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سنا ہے لوگ بہت روئے اور گانا بھی اچھا گایا،میں بھی گا سکتا تھا لیکن لوگ بھی روتے ،طلاق بڑی تکلیف دہ چیز ہوتی ہے ،بدقسمتی سے کچھ رشتے نہیں چل پاتے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ریحام خان کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں عمران خان کاکہنا تھاکہ سنا ہے لوگ بہت روئے اور گانا بھی اچھا گایا،میں بھی گا سکتا تھا لیکن لوگ بھی روتے ،طلاق بڑی تکلیف دہ چیز ہوتی ہے ،بدقسمتی سے کچھ رشتے نہیں چل پاتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو ’’ستارے کی صبح ود شائستہ‘‘ میں معروف بھارتی شاعر سدھرشن فاکر کی غزل ’’عشق میں غیرت جذبات نے رونے نہ دیا‘‘ سنا کر ٹی وی میزبان اور شرکاء کو رلا دیا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :