ڈاکٹر عامر لیاقت کے بعد اب قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز عمر اکمل بھی فلم میں جلوہ گر ہونے کو تیار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 جنوری 2016 21:52

ڈاکٹر عامر لیاقت کے بعد اب قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز عمر اکمل بھی فلم ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 جنوری 2016 ء) : پاکستان کے معروف اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے بعد اب قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز عمر اکمل نے بھی اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف میزبان ، اداکار اور گلوکار فخر عالم نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمر اکمل کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ میں نے سپر ٹیلنٹ کے حامل عمر اکمل کا انٹر ویو کیا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی بتایا کہ عمر اکمل ایک فلم میں بھی کام کرنے کو تیار ہیں۔ واضح رہے کہ عمر اکمل کے مداحوں کے لیئے ان کی فلم کی یہ خبر ایک سر پرائز سے کم نہیں ہے ۔ عمر اکمل کی فلم سے متعلق مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیالیکن اس اعلان کے بعد کرکٹ شائقین کو عمر اکمل کی اس فلم کا بے صبری سے انتظار رہے گا۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :