وزیراعلیٰ پنجاب سے بلوچستان کے طلبا کے وفد کی ملاقات، شہبازشریف نے بلوچستان کے طلبا اور اساتذہ کو لیپ ٹاپ دیئے
پنجاب نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں نمایاں ترقی کی ہے،تعلیمی شعبہ کی ترقی کیلئے انقلاب آفریں اقدامات کئے ہیں،طلباء
جمعرات 7 جنوری 2016 22:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے پنجاب کے دورے پر آئے بلوچستان کے ضلع خضدارکے گورنمنٹ ڈگری کالج کے طلبا کے وفد نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پر پنجاب حکومت کی جانب سے بلوچستان کے طلبا ء اور اساتذہ کو لیپ ٹاپ دیئے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بلوچستان کے طلباء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چار اکائیوں پر مشتمل ہے اور چاروں صوبے ایک لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔
جب تک چاروں صوبے ترقی نہیں کریں گے، پاکستان ترقی نہیں کر سکتا،چاروں صوبے ترقی کریں گے تو ہی پاکستان آگے بڑھے گا۔ ہم نے مل کر پاکستان کی ترقی اور خوشحال کا سفر طے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کے مستقبل کے درخشاں ستارے ہیں اور قوم کے ان معماروں پر جتنی بھی سرمایہ کاری کی جائے وہ کم ہے،یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت نے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اورانہیں بااختیار بنانے کیلئے اربوں ر وپے کے وسائل فراہم کیے ہیں کیونکہ ہمارے بچے جتنے زیادہ تعلیم یافتہ ہوں گے پاکستان اتنی زیادہ ترقی کرے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.