’’شہباز شریف کے عوامی و فلاحی اقدامات دیگر صوبوں کے لئے مشعل راہ ہیں‘‘
بلوچستان کے طلباء و اساتذہ کے وفد کا وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کو خراج تحسین
جمعرات 7 جنوری 2016 22:06
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) پنجاب کے دورے پر آئے بلوچستان کے ضلع خضدار کے گورنمنٹ ڈگری کالج کے طلباء اوراساتذہ نے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی سربراہی میں پنجاب حکومت کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی شبانہ روز محنت اور کاوشوں سے لاہور سمیت پنجاب میں نمایاں ترقی ہوئی ہے اور آپ حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کررہے ہیں۔
ہم نے پنجاب آکر ترقی کے سفر کا عملی مشاہدہ کیا ہے ،بلاشبہ شہباز شریف کے عوامی و فلاحی اقدامات دیگر صوبوں کے لئے مشعل راہ ہیں اور پنجاب میں تبدیلی نظر بھی آتی ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ جس طرح پنجاب میں میٹروبس سروس،اورنج لائن ٹرین اوردیگر فلاح عامہ کے منصوبوں کیلئے دن رات کام ہورہاہے اس طرح کے منصوبے بلوچستان اوردیگر صوبوں میں بھی لگنے چاہئیں - تعلیم کے میدان میں آپ کی کامیابیاں لائق تحسین ہیں،خصوصاً پنجاب کے تعلیمی شعبے میں آپ نے تاریخ ساز پروگرام متعارف کر ا کرتعلیمی انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے-انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پنجاب میں بہت زیادہ محبت دی ہے اور ہم ان کے شکرگزار ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.