سعودی عوام ایران کے ساتھ جنگ کی ہرگز اجازت نہیں دے گی ، ڈپٹی ولی عہد شہزادہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 جنوری 2016 22:50

سعودی عوام ایران کے ساتھ جنگ کی ہرگز اجازت نہیں دے گی ، ڈپٹی ولی عہد ..

جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 جنوری 2016 ء) : سعودی عرب کے ڈپٹی ولی عہد شہزادے محمد بن سلمان نے اپنے حال ہی میں دئے گئے ایک انٹر ویو میں کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے مابین جنگ ایک تباہی ہو گی ، جسے سعودی دارالحکومت ریاض کبھی نہیں ہونے دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ سے متعلق اور اس کے بعد پیدا ہونے والے حالات سے متعلق کوئی بھی پیشن گوئی نہیں کی جا سکتی۔

(جاری ہے)

اور جو بھی ایران اور سعودی عرب کی کشیدگی کو ہوا دیتے ہوئے جنگ کی طرف لے جا رہا ہے اُسے اپنے حواس میں آ جانا چاہئیے۔ سعودی شہزادہ جو کہ سعودی وزیر دفاع بھی ہیں، کا مزید کہنا تھا کہ ریاض امریکہ کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں نبھائے گئے کردار کو لے کر فکر مند ہے ،تاہم امریکہ کو یہ علم ہو نا چاہئیے کہ وہ نمبر ون ہے اور اسے اسی طرز کا برتاؤ بھی کرنا چاہئیے۔