Live Updates

عمران خان نے بھی ریحام کے گانے کی تعریف کر ڈالی،سوشل میڈیا پر ریحام کی خوبصورت آواز کی دھوم،ریحام کی مارننگ شو میں گائی ہوئی غزل کی ویڈیو مقبول ہوگئی

جمعرات 7 جنوری 2016 23:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 6جنوری۔2016ء) تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے بھی ریحام خان کے گانے کی تعریف کر ڈالی جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ریحام کی خوبصورت آواز کی دھوم مچ گئی ۔تفصیلات کے مطابق ریحام خان خوبصورت آواز کی مالکہ بھی نکلیں ٹی وی پروگرام میں گیت گایا توعمران خان نے بھی تعریف کر دی۔ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان بھی ریحام کی آواز سے اس قدر متاثر ہوئے کہ انکے گانے کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ سنا ہے لوگ بہت روئے اور گانا بھی بہت اچھا گایا ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ ریحام خان کی آواز بہت پیاری ہے میں بھی گا سکتا تھا لیکن لوگ بھی روتے اور میری آواز سن کر کہتے کہ بس کرو کیا گا رہے ہو۔انکا کہنا تھاکہ طلاق بڑی تکلیف دہ چیز ہوتی ہے ،بدقسمتی سے کچھ رشتے نہیں چل پاتے۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی ریحام کی خوبصورت آواز کی تعریف کی جا رہی ہے اور انکا ویڈیو کلپ بہت مشہور ہوچکا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو ”ستارے کی صبح ود شائستہ“ میں معروف بھارتی شاعر سدھرشن فاکر کی غزل ”عشق میں غیرت جذبات نے رونے نہ دیا“ سنا کر ٹی وی میزبان اور شرکاء کو رلا دیا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات