لاہور بار کے انتخابات کےلئے میدان سج گیا،،،نو جنوری کو ہونے والے انتخابات کے لئے کل آٹھ نشستوں پر سینتیس امیدوارانتخابی دنگل میں حصہ لے رہے ہیں۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 8 جنوری 2016 10:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 جنوری۔2016ء) ایشیا کی سب سے بڑی بار میں ہونے والے سالانہ انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں ،،، جبکہ انتخابی گہما گہمی بھی عروج پر ہے،،امیدوار اور ان کے حامی بھرپور انداز میں مہم چلا رہے ہیں
کل آٹھ نشستوں پر سینتیس امیدوارمیدان میں ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ صدارتی امیدواروں ارشد جہانگیر جھوجہ اور چوہدری تنویر اختر کے درمیان کانٹے دار مقبلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
نو جنوری کو ہونے والے انتخابات کے لئے پندرہ ہزار چھ سو بیس رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔انتخابی عمل کی نگرانی کے لئے آذر لطیف کو الیکشن بورڈ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ آڈیٹر کی ایک نشست پر عمران ملک کا بلامقابلہ چناو کر لیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :