لاہور ہائیکورٹ نے دو ماہ کی بچی باپ سے لے کر ماں کے حوالے کرتے ہوئے حبس بیجا کی درخواست نمٹا دیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 8 جنوری 2016 10:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے دو ماہ کی بچی باپ سے لے کر ماں کے حوالے کرتے ہوئے حبس بیجا کی درخواست نمٹا دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس یاور علی نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار عائشہ بی بی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسکے خاوند سلیمان شاہد نے لڑائی جھگڑے کے بعد دو ماہ کی بیٹی نور فاطمہ کو اپنے پاس رکھ کر اسے گھر سے نکال دیا۔

(جاری ہے)

خاتون نے کہا کہ دودھ پیتی بچی کو ماں سے دور کیا جاناقوانین کی خلاف ورزی ہے لہذاس کی بچی بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے۔عدالتی حکم پر بیلف نے بچی بازیاب کرا کے عدالت کے روبرو پیش کی۔جس پر عدالت نے بچی کو باپ سے لے کر ماں کے حوالے کر دیا۔عدالت نے بچی حوالگی کے لئے دائر حبس بیجا کی درخواست نمٹا دی۔عدالت نے ہدائت کی ہے کہ اگر باپ اپنی بیٹی واپس لینا چاہتا ہے تو گارڈین عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :