کراچی : عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی حکومت سے ہر تعاون کرنے کو تیار ہیں۔ ایم کیو ایم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 8 جنوری 2016 11:12

کراچی : عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی حکومت سے ہر تعاون کرنے کو تیار ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 جنوری 2016ء) : ایم کیو ایم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی پولیس سے ہر قسم کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس سے ایم کیو ایم کے کسی کارکن کا کوئی تعلق نہیں ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کے اعترافٍ جرم کے بعد ایم کیوایم نے بھی اپنا وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ڈاکٹرعمران فاروق متحدہ کے دیرینہ دوست تھے۔ قتل کے الزام میں گرفتار افراد نے ایم کیوایم کی کئی شخصیات کے نام لیے ہیں لیکن کسی بھی کارکن کا عمران فاروق کے قتل سے کوئی تعلق نہیں۔