جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا کرکٹ ٹیسٹ 14 جنوری سے شروع ہو گا

جمعہ 8 جنوری 2016 11:41

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا کرکٹ ٹیسٹ 14 جنوری سے شروع ..

جوہانسبرگ ۔08 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 جنوری۔2016ء) جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 14 جنوری سے جوہانسبرگ میں شروع ہو گا، انگلش ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

انگلش ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں پروٹیز کو زیر کر کے سیریز میں برتری حاصل کی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا تھا۔

ہاشم آملہ دوسرا ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد ٹیم کی قیادت سے مستعفی ہو گئے تھے اسلئے اب ڈی ویلیئرز آخری دو میچز میں ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ پروٹیز ٹیم ٹیسٹ جیت کر حساب برابر کرنے جبکہ انگلش ٹیم کامیابی حاصل کر کے سیریز جیتنے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ آخری ٹیسٹ 22 جنوری سے شروع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :