ویسٹ بری اوپن رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

جمعہ 8 جنوری 2016 11:45

ویسٹ بری اوپن رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

اسلام آباد ۔08 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 جنوری۔2016ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے تعاون اور سندھ ٹینس ایسوسی ایشن (ایس ٹی اے) کے زیر اہتمام ویسٹ بری اوپن رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ کل ہفتہ سے ڈیفنس اتھارٹی گریک کلب میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ایس ٹی اے کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے تک جاری رہنے والے ایونٹ میں شریک مرد وخواتین کھلاڑیوں کے درمیان مینز سنگلز، انڈر 17، انڈر 15، انڈر 13، انڈر 11، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، سینئر 45 پلس ڈبلز اور سینئرز 55 سنگلز کے مقابلے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :