”باجی راؤ مستانی“دیکھی ہی نہیں تو تنقیدکیسے کرسکتا ہوں‘ناناپاٹیکر

جمعہ 8 جنوری 2016 11:50

”باجی راؤ مستانی“دیکھی ہی نہیں تو تنقیدکیسے کرسکتا ہوں‘ناناپاٹیکر

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء)بالی ووڈ اور مراٹھی فلموں میں اپنی سنجیدہ اور حقیقت سے قریب تر اداکاری کے لیے مشہور نانا پاٹیکر نے حال ہی میں ریلیز فلم ’باجی راوٴ مستانی‘ دیکھنے سے انکار کردیا۔بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق نانا پاٹیکر کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا کہ نانا پاٹیکر فلم ’باجی راوٴ مستانی‘ کی ہدایت کاری سے زیادہ خوش نہیں ہیں، فلم میں ایک تاریخی ہیرو اور جنگ جو باجی راوٴ کی بے عزتی کی گئی اور مراٹھی کلچر کو بھی غلط انداز سے پیش کیا گیا۔

تاہم نانا پاٹیکر نے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اب تک ’باجی راوٴ مستانی‘ نہیں دیکھی تو فلم کی ہدایت کاری پر تنقید کیسے کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ فلم دیکھنے کی کوئی خواہش نہیں رکھتے کیوں کہ فلم تاریخی کہانی پر مبنی ہے اور اس میں حقائق نہیں دکھائے گئے۔انہوں نے ہنستے ہوئے کہا ’میں اپنی سوچ میں باجی راوٴ کو ایسا ہی رکھنا چاہتا ہوں جیسے کہ وہ تھے۔اس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ فلم میں رنویر کو باجی راوٴ کے روپ میں دیکھ کر زیادہ خوش نہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی اداکار کے اس بیان پر کیا کہتے ہیں۔واضح رہے کہ نانا پاٹیکر نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’خاموشی‘ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔