آج کل ڈالر کا کیا ریٹ ہے؟؟ ڈاکٹر عاصم حسین کا سوال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 8 جنوری 2016 12:15

آج کل ڈالر کا کیا ریٹ ہے؟؟ ڈاکٹر عاصم حسین کا سوال

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 جنوری 2016ء) : ڈاکٹر عاصم حسین کو آج ایک مر تبہ پھر سے سکیورٹی کے سخت حصار میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت کے باہر صحافیوں اور وکلا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے ڈالر کا ریٹ دریافت کرتے ہوئے پوچھا کہ آج کل ڈالر کا کیا ریٹ ہے۔

(جاری ہے)

صحافی نے ڈاکٹر عاصم حسین نے سوال کیا کہ آپ پر دہشت گردی کے مقدمات ہیں جس کے جواب میں ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم مجھ پر کون سے مقدمات ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی کی انسداد دہشگردی کی عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کیس کی آئندہ سماعت 19 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔ جبکہ آئندہ سماعت پر ڈاکٹر عاصم حسین پر فردٍ جرم عائد کیے جانے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :