ٹونی بلیئرنے کرنل قذافی کو جان بچانے کے لیے محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا مشورہ دیاتھا‘سابق برطانوی وزیراعظم نے 2011میں دومرتبہ لیبیا کے لیڈر سے رابط کیا‘کہاں جا سکتا ہوں میرے پاس نہ تو اختیارات رہے ہیں اور نہ ہی حکومت میں اب صدر بھی نہیں رہا۔ اب میرے پاس کوئی ایسا منصب نہیں جس سے میں سبکدوش ہو جاؤں:معمرقذافی کا بلیئرکوجواب‘برطانوی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کی کرنل قذافی اور ٹونی بلیئر کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کی تحقیقات کے دوران انکشاف
عمر جمشید جمعہ 8 جنوری 2016 12:16
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 08 جنوری۔2015ء) لیبیا کے مقتول لیڈر کرنل معمر القذافی اور سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیر کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات پر بحث کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب انکشاف ہوا ہے کہ مسٹر بلیئر نے قذافی کو حکومت کا تختہ الٹنے سے قبل ہی کسی محفوظ مقام پر پناہ لینے اور روپوش ہونے کا مشورہ دیا تھا، تاہم کرنل قذافی اس مشورے پرعمل درآمد نہیں کر سکے۔
ٹونی بلیئر اور کرنل معمر القذافی کے درمیان 2011ء کے دوران ہونے والی دو بار کی ٹیلیفونک گفتگو پر برطانوی پارلیمنٹ میں بھی بحث کی گئی ہے۔ لندن پارلیمنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ کرنل قذافی اور ٹونی بلیئر کے درمیان 2011ء میں دو بار ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی تھی۔ اس وقت کے برطانوی وزیراعظم نے کرنل قذافی کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنی حکومت کا تختہ الٹنے سے قبل کسی محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں کیونکہ بغاوت کے نتیجے میں ان کی جان کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.