ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں‌نامزد تین اہم ملزمان کے وارنٹ گرفتاری لینے کا فیصلہ ’ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین بھی نامزد ملزمان میں شامل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 8 جنوری 2016 12:20

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں‌نامزد تین اہم ملزمان کے وارنٹ گرفتاری ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 جنوری 2016ء) : ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی نے تین اہم نامزد ملزمان کے وارنٹ گرفتاری لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت سے تین اہم نامزد ملزمان الطاف حسین ، افتخار حیسن اور محمد انور کے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے جائیں گے، جنہیں انٹر پول کے ذریعے برطانوی پولیس کو بھجوادیا جائے گا۔ ایف آئی اے نے وارنٹ گرفتاری حاصل کرنے کے لئے قانونی کارروائی کا بھی آغاز کر دیا ہے۔