پنجاب حکومت نے چالیس سالہ شخص کے ہونٹ سینے اور تشدد کے حقائق جاننے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا

جمعہ 8 جنوری 2016 12:37

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) پنجاب حکومت نے سانگلہ ہل کے رہائشی 40سالہ شخص عادل چٹھہ کے زمین کے تنازعہ پر تانبے کی تار سے ہونٹ سینے اور تشدد کے حقائق جانے کیلئے تین رکنی اعلیٰ سطحی میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا ۔

(جاری ہے)

کنگ ایڈ ورڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر فیصل مسعود کی سربراہی میں میو ہسپتال کے پروفیسر ابرار اشرف اور میڈیکو لیگل سرجن ڈاکٹر حیدر وحید کی سربراہی میں بورڈ مبینہ طور پر مخالفین کی طرف سے تانبے کی تار سے ہونٹ سینے اور تشدد کے حوالے سے اپنی رپورٹ مرتب کرکے چوبیس گھنٹے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کوپیش کرے گا۔

ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ متاثرہ خاندان کے طور پر سامنے آنے والے افراد کے بیانات میں بھی تضادا ت سامنے آئے ہیں جبکہ چالیس سالہ عادل کے بیان کے برعکس ہونٹ تازہ سلے ہوئے ہیں جس کے بعد میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :