کرس گیل کمر کے آپریشن کی صور ت میں لاہور قلندر کو دستیاب نہیں ہوں گے

جمعہ 8 جنوری 2016 12:44

کرس گیل کمر کے آپریشن کی صور ت میں لاہور قلندر کو دستیاب نہیں ہوں گے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ کے لئے معاہدہ کرنے والے کرس گیل اپنی کمر کے آپریشن کی صورت میں لاہور قلندر کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کرس گیل ان دنوں آسٹریلیا میں اپنی کمر کے آپریشن کے لیے ڈاکٹروں سے مشورے کررہے ہیں۔اگر گیل کو آپریشن کی تاریخ مل جاتی ہے تو وہ پی ایس ایل نہیں کھیل پائیں گے کیونکہ انہیں آرام کے لیے کم از کم دو ماہ کا عرصہ درکار ہوگا۔اگر کرس گیل اپریل میں ہونے والی انڈین پریمیر لیگ کھیلنا چاہتے ہیں تو ان کے لیے یہ سرجری ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :