آئی ایم اے کے زیرِ اہتمام انٹیگریٹڈ میڈیکل کانفرنس 23 جنوری کو الحمرا ہال میں منعقد ہوگی

جمعہ 8 جنوری 2016 12:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) انٹرنیشنل انٹیگریٹڈ میڈیکل ڈے ایلوپیتھی ، ہومیو پیتھی، طب یونانی، آکوپینکچر ، نیچروپیتھی، طب نبوی،طب مفرد اعضاء اور تمام متبال طریقہ ہائے علاج کے ترویج و ترقی کے لیے ہر سال منایا جاتا ہے۔انٹیگریٹڈ میڈیکل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیرِ اہتمام انٹیگریٹڈ میڈیکل ڈے کے موقع پر بائیسویں انٹرنیشنل میڈیکل کانفرنس 23جنوری( ہفتہ ) بوقت 1:30 بجے دوپہر تا 4:30سہ پہر تک الحمرا ہال نمبر3مال روڈ لاہور زیرِصدارت چیئرمین آئی ایم اے پروفیسر ڈاکٹر ساجد قیوم منعقد ہوگی جس میں چنگ زونگ میڈیکل یونیورسٹی چائنہ کے ڈین ڈاکٹر ہیراتی میجیتی اور صوبائی مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق مہمان خصوصی ہونگے ۔

جبکہ مہمانان اعزاز میں صوبائی سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک ، ڈاکٹر زبیر خالد، ڈاکٹر شہزاد انور ، ڈاکٹر مسعود خاں، ڈاکٹر محمد عمران چوہدری، ڈاکٹر محمد افضل میو اور ڈائریکٹر ٹی نیٹ انسٹیٹیوٹ کاشف ابدال شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب کے آرگنائزرز میں ڈاکٹر ایم ایس بابر ، ڈاکٹر محمد شفیق ، ڈاکٹر سیّد فیض الحسن ، ڈاکٹر محمد اشفاق ، ڈاکٹر علی ارشد پیرزادہ ، ڈاکٹر محمد سجاد احمد زخمی، ڈاکٹر محمد اسلم جوئیہ ، حکیم محمد اعجاز بھٹی اور حکیم ثاقب مجید شامل ہیں۔

تقریب کے آخر میں انٹیگریٹڈ میڈیسن کے شعبہ میں نمایا ں کارکردگی پر ڈاکٹر ز اور حکماء کو شیلڈز ایوارڈز اور گولڈ میڈل دیے جائیں ۔ حکیم فیصل طاہر صدیقی کے والد طاہر صدیقی اور ڈاکٹر عمران چوہدری کے سسر کی کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔