ملت اسلامیہ سیٹیزنز کمیونٹی بورڈ کے زیر اہتمام تقریب تقسیم انعامات

جمعہ 8 جنوری 2016 12:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) ملت اسلامیہ سیٹیزنز کمیونٹی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک ، انٹر میڈیٹ اور دیگر امتحانات میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء اور طالبات کو انعامات دینے کے لیے تقریب تقسیم انعامات رضا بلاک ، علامہ اقبال ٹاؤن کے کمیونٹی سنٹر میں منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

صدارت چےئرمین تنظیم سلیم شیخ نے کی جبکہ شرکاء میں مہمان خصوصی صدر تنظیم عظیم آرا فاؤنڈیشن اور ممتاز ادیب مقصود چغتائی ، علامہ عبدالستار عاصم ، بانی و سابق چےئرمین تنظیم حفیظ اللہ چوہدری ، محمد اکرام نسیم ، ڈاکٹر وزیر حسین ، سید کرامت شاہ بخاری اور دیگر عہدے داران اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔

اس موقع پر مقصود چغتائی اور علامہ عبدالستار عاصم نے عہدیداران بورڈ اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ بورڈ نے اپنی مدد آپ کے تحت تین منزلہ عمارت کی تعمیر کی ہے مگر سینئر سٹیزن اور بچوں کو تیسری منزل پر جانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگر ارباب و اختیاراور محیر حضرات سے مطالبہ کیا حکومت کو متعلقہ ادارے کو لفٹ مہیا کرنی چاہیے ۔ تمام حاضرین نے ہاتھ اُٹھا کر اس مطالبے کی تائید کی ۔