حضور اقدس کی نبوت کے ہوتے ہوئے ہمیں اور کسی نبوت کی ضرورت نہیں،،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

جمعہ 8 جنوری 2016 12:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی مبلغین مولانا عزیزالرحمن ثانی ،،مولانا قاری جمیل الرحمن اخترمولانا قاری علیم الدین شاکر،مولاناعمرحیات سیال،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا عبدالنعیم اور مولانا خالدعابدنے خطبات جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہاکہ حضور اقدس و کو اللہ پاک نے تمام جہان والوں کے لیے رحمت بناکر مبعوث کیا ہے اور آپ کی نبوت و رسالت تمام مخلوق کے لیے ہے،آپ جن،انس ،حیوانات ،جمادات اور نباتات غرض کائنات کے ذرے ذرے کے لیے نبی اور رسول بن کرآئے ہیں اب قیامت تک آپ کی نبوت ورسالت اور ختم نبوت کادور ہے حضور اقدس کی نبوت والی رحمت کے ہوتے ہوئے ہمیں اور کسی نبوت کی ضرورت نہیں اب ابدلآباد تک آپ کی ختم نبوت کا دور چلے گا آپ کے بعد کسی قسم کا کوئی نبی اور رسول نہیں ہوگا عقیدہ ختم نبوت دین کا اساسی اور بنیادی عقیدہ ہے ،قرآن میں ایک سو مرتبہ اور احادیث میں دوسو دس مرتبہ عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت اور فضیلت کو بیان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے امت مسلمہ نے ہمیشہ اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کیا ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بارہ سو صحابہ کرام نے جام شہادت نوش کیا ہے،جن میں سات سو صحابہ کرام قرآن کے حافظ تھے اورستربدری صحابہ بھی ان شہداء ختم نبوت میں شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے پسندیدہ اور منتخب لوگوں سے اپنے محبوب کی ختم نبوت کے تحفظ کا کام لیتا ہے۔ناموس رسالت قانون کیخلاف یہودی و قادیانی لابی سازشوں میں مصروف عمل ہے،انکی تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا ۔