پاکستان فٹ بال فیڈریشن کپ 15جنوری سے شروع ہوگا

جمعہ 8 جنوری 2016 13:05

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کپ 15جنوری سے شروع ہوگا

اسلام آباد ۔08 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 جنوری۔2016ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام پی ایف ایف کپ 15جنوری سے لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں ایک ساتھ شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں 30 ڈیپارٹمنٹل ٹیمز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جن میں کے ای، پاکستان آرمی، پاکستان ایئر فورس ، پاکستان واپڈا، پی آئی اے، کے آر ایل، این بی پی، پاکستان ریلوے، پاکستان نیوی، ایس ایس جی سی، ایچ ای سی، جی پی اے، اے ایس ایم، پولیس، پیس، پی ٹی وی، سیف ٹیکس، ایچ بی ایل، ایس این جی پی ایل، کراچی یونائٹڈ، پاک سٹیل، ایس جی پی، پی ڈبلیو ڈی، بھٹی یونائٹیڈ، فالکن کمپنی، ایکوا کمپنی، آئی اے جی ٹی سی، ایس ڈبلیو ایف ٹی، ایچ سی سی وغیرہ شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ 5 فروری تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :