عامر کے بارے میں باتیں بند ہوجانی چاہیئے ، اجمل ، حفیظ کی باؤلنگ کو کھونے کا ٹیم کو نقصان ہوا: وقار یونس

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 8 جنوری 2016 13:09

عامر کے بارے میں باتیں بند ہوجانی چاہیئے ، اجمل ، حفیظ کی باؤلنگ کو ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8جنوری- 2016ء) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ محمد عامر کے بارے میں اب باتیں بند ہوجانی چاہیئے ، اجمل اور حفیظ کی باؤلنگ کو کھونے کا ٹیم کو بہت نقصان ہوا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے بورے والا ایکسپریس کے نام سے مشہور وقار یونس کا کہنا تھا کہ محمد عامر کا معاملہ اب ختم ہونا چاہیئے ، فاسٹ باؤلر کی ٹیم میں واپسی سے باؤلنگ لائن اپ مضبوط ہوگی، وہاب ریاض ،محمد عرفان اور عامر جیسے سینئر لڑکے ٹیم میں ہونے کا فائدہ ہوگا۔

ہیڈ کوچ کے مطابق انہوں نے 15سال گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے ، وہ کسی کے ساتھ زیادتی کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں ،احمد شہزاد اور عمر اکمل کے بارے میں ان پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیا د ہیں ۔ وقار یونس کا مزید کہنا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے ، ہم موجود ہ دور کی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں کیوں کہ اب 340کاہدف بھی اچھی پچ حاصل کیا جاسکتا ہے ، حالیہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر سب سے زیادہ توجہ دی گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انہیں پاور ہٹنگ بھی کروائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

لیگ سپنر یاسر شاہ کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ اچانک انہیں کھونا ہمارے لیے بہت بڑا جھٹکا ہے تاہم ہمیں امید ہے کہ دیگر سپنر ان کی کمی پوری کریں گے ،نوجوان سپنر عماد وسیم آہستہ آہستہ سعید اجمل کا خلاپورا کررہے ہیں جب کہ ظفر گوہر بھی ابھرتے ہوئے کھلاڑی ہیں ۔