پچھلے تین سال کے دوران دو لاکھ کے قریب گدھے کی کھالیں برآمد کی گئیں‘گوشت کہاں گیا حکومت اس سے لاعلم ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 8 جنوری 2016 13:12

پچھلے تین سال کے دوران دو لاکھ کے قریب گدھے کی کھالیں برآمد کی گئیں‘گوشت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 08 جنوری۔2015ء)وفاقی وزیر خرم دستگیر نے انکشاف کیا ہے کہ پچھلے تین سال کے دوران دو لاکھ کے قریب گدھے کی کھالیں برآمد کی گئیں۔ قومی اسمبلی میں انہوں نے برآمد کی جانے والی کھالوں کی تعداد تو بتادی لیکن ان کا گوشت کہاں گیا اس راز کو راز ہی رہنے دیا۔

(جاری ہے)

خرم دستگیر نے ایوان کو تحریری طور پر بتایا کہ تین سال کے دوران گدھے کی ایک لاکھ 99 ہزار 860 کھالیں برآمد ہوئیں جبکہ گھوڑے کی 6 ہزار 950 کھالیں بیرون ممالک بھیجی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس ملک سے ڈیمانڈ آتی ہے اسے کھالیں برآمد کر دیتے ہیں۔ اس حوالے سے ٹیرف کا کوئی ایشو نہیں۔ وفاقی وزیر نے اعداد و شمار تو پوری طرح بتا دیئے لیکن یہ نہ بتایا کہ تین سال میں دو لاکھ گدھے مارے گئے لیکن اْن کا گوشت کہاں گیا؟ ایک سال میں مارے جانے والے گدھوں کی تعداد تقریباً70 ہزار بنتی ہے ، اب اس تفصیل سے قوم ایک نئی الجھن میں اْلجھ گئی ہے۔ اب سرکار کو یہ بھی بتانا ہو گا کہ گدھوں کا گوشت کہاں گیا؟