دوسرا کمشنر کپ سکواش ٹورنامنٹ 11 جنوری سے شروع ہوگا

جمعہ 8 جنوری 2016 13:15

دوسرا کمشنر کپ سکواش ٹورنامنٹ 11 جنوری سے شروع ہوگا

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام دوسرا کمشنر کپ سکواش ٹورنامنٹ11 جنوری سے بے نظیر بھٹو سکواش کمپلیکس، لیاقت باغ، راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے ایک سو سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں مینز سنیئر، بوائزانڈر 17 -اور سنیئر خواتین کیٹگریز کے مقابلے ہونگے، مینز سنیئر کیلئے ایک لاکھ 50 ہزار روپے، لیڈیز سنیئر کیلئے 75 ہزار روپے اور بوائز انڈر17- کیلئے 50 ہزار روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ 16جنوری تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :