گوگل نے گوگل ٹرانسلیٹ کی خرابی دور کر دی۔

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 8 جنوری 2016 13:16

گوگل نے گوگل ٹرانسلیٹ کی خرابی دور کر دی۔

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جنوری2016ء)گوگل کا کہنا ہے کہ اس نے یوکرینی زبان سے روسی زبان میں سامنے آنے والی ترجمے غلطی کو دور کر دیا ہے۔یوکرینی سے روسی زبان میں رشین فیڈریشن کا ترجمہ کرتےہوئے گوگل ٹرانسلیٹ مورڈور(Mordor) لکھا ہودکھاتا۔ مورڈور مشہور زمانہ فلم دی لارڈ آف دی رنگز کا افسانوی علاقہ ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ یہ بگ خودکار ترجمے کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

خودکار ترجمے میں انسانی مترجم کی مداخلت نہیں ہوتی۔ گوگل کے مطابق اسی بگ نے روس کا ترجمہ Occupiers(قابض) اور روسی وزیر خارجہ کے نام سرگے لاوروکا ترجمہ غمگین چھوٹا گھوڑا (Sad Little Horse)کر دیا تھا۔ گوگل کا کہنا ہے کہ گوگل ٹرانسلیٹ کبھی بھی مکمل ترجمہ نہیں دکھا سکتا، اس کی وجہ یہ ہے کہ بہت سے الفاظ کے مطلب سیاق و سباق میں مختلف ہوتےہیں۔گوگل کا کہناہے کہ ہم غلط ترجمہ کے الفاظ کی فوری درستی کرتے رہتےہیں۔