اسلام آباد ، پشاور ، مالاکنڈ ، ایبٹ آباد اور لوئر دیر سمیت ملک کے مختلف حصوں‌میں زلزلے کے جھٹکے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 8 جنوری 2016 14:12

اسلام آباد ، پشاور ، مالاکنڈ ، ایبٹ آباد اور لوئر دیر سمیت ملک کے مختلف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 جنوری 2016ء) : اسلام آباد ،لاہور، پشاور ، ایبٹ آباد ، مالاکنڈ سمیت ملک کے بالائی حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوف میں مبتلا ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر آگئے ۔ ریکٹر اسکیل پر تاحال زلزلے کی شدت معلوم نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکے راولپنڈی ، سوات ، بٹگرام، پشاور، کوہاٹ ، کالا باغ، چار سدہ ، چترال ،مہمند ایجنسی ، اسکردو، آزاد کشمیر ، میانوالی ، چترال ، شانگلہ میں بھی محسوس کیے گئے جہاں مقامی افراد کلمہ طیبہ کا وٍرد کرتے ہوئے دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے ۔ زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع بھی موصول نہیں ہوئی۔