مہاراشٹر حکومت نے سنجے دت کی 27 فروری کو رہائی کی خبروں کی تردید کر دی

جمعہ 8 جنوری 2016 14:28

مہاراشٹر حکومت نے سنجے دت کی 27 فروری کو رہائی کی خبروں کی تردید کر دی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) مہاراشٹر حکومت نے بالی وڈ اداکار سنجے دت کی 27 فروری کو رہائی کی خبروں کی تردید کر دی مہاراشٹرا کے وزیر داخلہ رنجیت پاٹیل نے سنجے دت کی رہائی کی خبروں کے ردعمل میں کہا ہے کہ اس ضمن میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ غلط ہے کہ سنجے دت کی قید کی سزا میں کمی کر دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ اداکار اپنی قید کی سزا پوری کرنے کے بعد رہا ہوں گے ۔ اس کی مدت میں کوئی کمی بیشی نہیں کی گئی ہے ۔