اسلام آباد : زلزلے کے جھٹکے 56 سیکنڈز تک محسوس کیے گئے ۔ ڈی جی میٹ غلام رسول

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 8 جنوری 2016 14:31

اسلام آباد : زلزلے کے جھٹکے 56 سیکنڈز تک محسوس کیے گئے ۔ ڈی جی میٹ غلام ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 جنوری 2016ء) : اسلام آباد ، لاہور ، پشاور ، راولپنڈی ، ایبٹ آباد اور مالاکنڈ، لوئر دیر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں لزلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 جبکہ ڈی جی میٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈی جی میٹ نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز 204 کلو میٹر زیرٍ زمین تھی، زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ ڈی جی میٹ غلام رسول کا کہنا تھا کہ زلزلے کے جھٹکے 56 سیکنڈز تک محسو س کیے گئے ۔واضح رہے کہ ڈی جی میٹ غلام رسول نے مزید زلزلوں کی پیشن گوئی کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ زمین کی پلیٹس متحرک ہیں جس کے باعث مزید زلزلے آ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :