امتیابھ بچن فلم ” ٹی تھری این “ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے

جمعہ 8 جنوری 2016 14:33

امتیابھ بچن فلم ” ٹی تھری این “ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن فلم ” ٹی تھری این “ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے تاہم مداحوں سے پریشان نہ ہونے کی ہدایت کی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زیادہ پریشانی کی بات نہیں ہے میرے سینے میں چوٹ آئی ہے اور سانس لیتے ہوئے تکلیف ہوتی ہے اور میں آٹس پیک اور پین کلر لے رہا ہوں جبکہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹے میں ٹھیک ہو جاؤں گا انہوں نے کہا کہ مداح زیادہ پریشان نہ ہوں ۔

متعلقہ عنوان :