پی سی بی نے انگلینڈ لائنز کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے16 رکنی اے ٹیم کا اعلان کردیا
جمعہ 8 جنوری 2016 14:58
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ لائنز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے عمرامین کی قیادت میں 16 رکنی پاکستان اے ٹیم کا اعلان کردیا، قائداعظم ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ باوٴلر محمد عباس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان اے ٹیم میں پاکستان کے ان نوجوان کھلاڑیوں کوبھر پور موقع دیا گیا ہے جو قومی ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے جن میں فواد عالم، جنیدخان، احسان عادل، سمیع اسلم اور بلال آصف کے نام نمایاں ہیں۔
قائداعظم ٹرافی میں کراچی وائٹس کی نمائندگی کرنے والے وکٹ کیپر محمد حسن کو پہلی دفعہ پاکستان اے ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔انگلینڈ لائنز کے خلاف حال ہی میں پاکستان اے کی قیادت کرنے والے فاسٹ باوٴلر جنید خان کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ، پاکستان کو ان کی قیادت میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں 3-2 سے شکست ہوئی تھی۔(جاری ہے)
پاکستان اے ٹیم اور انگلینڈ لائنز کے خلاف تمام میچز آئی سی سی اکیڈمی گراوٴنڈ میں 22 ،25، 28 اور30 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ پاکستان اے ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں۔عمر امین(کپتان)، فخر زمان، سمیع اسلم، زین عباس، آصف ذاکر، عابد علی، فواد عالم، بلال آصف، محمد حسن (وکٹ کیپر)، محمد نواز، زوہیب خان، محمد عباس، احسان عادل، فہیم اشرف، جنید خان اور عمرصدیق شامل ہیں۔نوشاد علی پاکستان اے ٹیم کے منیجر، توصیف احمد(ہیڈ کوچ)، منصور رانا(معاون کوچ)، یاسر ملک (ٹرینر)، عارف شاہ (فزیو تھراپسٹ) اوار محمد طلحہ(ویڈیو انالسٹ) کے طورپر ٹیم انتظامیہ میں شامل ہوں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.