ڈاکار ریلی،پانچواں مرحلہ فرانس کے سبس چین لوئب نے جیت لیا

جمعہ 8 جنوری 2016 15:01

ڈاکار ریلی،پانچواں مرحلہ فرانس کے سبس چین لوئب نے جیت لیا

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء)ڈاکار ریلی کا پانچواں مرحلہ بھی فرانس کے سبس چین لوئب نے جیت لیا،بائیک کیٹگری میں آسٹریلیا کے ٹوبی پرائس نے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

ڈاکار ریلی کا پانچواں مرحلہ بھی دلچسپ رہا ،اس میں بھی سابق ریلی چیمپین سبس چین ہی سب سے آگے رہے ،اسپین کے کارلوس سینز دوسرے نمبر پر ہیں۔اوور آل اسٹینڈنگ میں بھی سبس چین لوئب کی برتری قائم ہے۔بائیک کیٹگری میں آسٹریلیا کے ٹوبی پرائس نے میدان مار لیا،اس مرحلے میں کامیابی کے بعد وہ مجموعی طور پر تیسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔