سائنسدانوں نے طیارے میں غلیظ ترین جگہیں دریافت کر لیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 8 جنوری 2016 15:11

سائنسدانوں نے طیارے میں غلیظ ترین جگہیں دریافت کر لیں

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 جنوری 2016ء): سائنسدانوں نے جدید تحقیق میں طیارے کی غلیظ ترین ایسی جگہیں دریافت کر لیں جو جراثیم کی افزائش گاہیں ہیں۔ ڈریکسیل میڈیکل کی ایک تحقیق کے مطابق طیارے میں سب سے زیادہ غلیظ جگہوں میں فلائٹ میں ملنے والے میگزین بھی شامل ہیں کیونکہ ان کو طیارے میں آ کر بیٹھنے والا ہر شخص ہی ہاتھ لگاتا ہے۔ ٹچ اسکیرن انٹر ٹینمنٹ سسٹم بھی ان جگہوں میں سے ایک ہے ، آپ کی سیٹ پر بیٹھنے والے ہر مسافر نے اس ٹچ اسکرین کو ہاتھ لگایا ہو گا۔

(جاری ہے)

طیارے میں دوران سفر مہیا کیے گئے تکیے اور کمبل جنہیں ہر پرواز میں بار بار استعمال کیا جاتا ہے اور جن پر ممکنہ طور پر مسافروں کی رالیں بھی ٹپکتی ہیں۔جہاز میں موجود باتھ روم غلیظ ترین جگہوں میں سب سے زیادہ جراثیم کا حامل ہے۔ ٹرے ٹیبلٹس کو بھی مسافر ہر قسم کی سرگرمی کے لے استعمال کرتے ہیں کبھی تو دوران پرواز بچوں کے ڈائپرز بھی انہی پر تبدیل کیے جاتے ہیں۔نشست پر لگی جیب بھی ان غلیظ اشیا میں شامل ہے جسے مسافر جیب کی بجائے کوڑا دان تصور کرتے ہیں۔محقیقن کا کہنا ہے کہ دورانٍ پرواز بلا ضرورت کسی چیز کو ہاتھ لگانے یا استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔ جس کے لیے آسان حل یہ ہے کہ پرواز میں اپنی تفریح کا سامان آپ خود لے کر جائیں۔