معذور اور نادار افراد کے لیے خدمت کارڈ کے اجراء اور بلا سود قرضوں کی فراہمی پر وزیراعلیٰ کے شکر گزار ہیں،سید ہارون احمد سلطان
جمعہ 8 جنوری 2016 15:13
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر بیت المال پنجاب سید ہارون احمد سلطان بخاری نے کہا ہے کہ محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی جانب سے معذور اور نادار افراد کے لیے خدمت کارڈ کے اجراء اور بلا سود قرضوں کی فراہمی کے لیے ان کا تہہ دل سے شکر گزارہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے اس اقدام سے جہاں معذور افراد کو اپنی کفالت آپ کرنے کا موقع ملاہے وہاں ان کا اپنی ذات پر اعتماد بھی بحال ہوا ہے اور وہ ملازمتوں پر انحصار کی بجائے خود اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکرکاروبار کی جانب مسائل ہوئے ہیں۔
اب انشاء الله کسی ماں کو اپنی معذوراولاد کے لیے موت کی دعا نہیں کرنی پڑے گی۔بلکہ ہاتھ ان کی کامیابی کے لیے اٹھیں گے۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے معذور افراد کی بحالی کے لیے کام کرنے والی این جی او کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ سید ہارون احمد سلطان نے وفد کوبتایا کہ اس حوالے سے محکمہ سوشل ویلفیئر بھی اپنی بھرپور خدمات سرانجام دے رہا ہے۔
نابینا افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل مسلسل جاری ہے۔ تصدیقی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے افراد کو خصوصی گرانٹس اور ملازمتوں کے علاوہ بلاسود قرض بھی فراہم کئے جارہے ہیں۔ سرٹیفکیٹس کی بروقت فراہمی کے لیے DHQاور THQکی استعداد میں خصوصی اضافہ کیا گیاہے۔ ڈیٹا کو مستند بنانے کے لیے تصدیقی عمل کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ 2015ء میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی بڑی کامیابی معذور افراد کے لیے سرکاری ونیم سرکاری اداروں میں مختص کوٹہ میں اضافہ ہے جس کے تحت گزشتہ سال ملکی تاریخ میں پہلی بار 1787نشستیں مشتہر کی گئی جن میں سے 892نشستوں پر معذور افراد پوری کامیابی کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں باقی کی نشستوں پر بھرتیوں کا عمل جو بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر تعطل کا شکار ہوگیاتھا دوبارہ شروع کیا جارہاہے اس کے علاوہ گزشتہ برس پنجاب ویلفیئر ٹرسٹ برائے بحالی معذور اں کی گرانٹ میں6فیصد اضافہ کیا گیاہے جسے مستحق معذورافراد کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا جارہاہے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.