فیس بُک نے ایک اور زندگی اُجاڑ دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 8 جنوری 2016 16:31

فیس بُک نے ایک اور زندگی اُجاڑ دی

خانیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 جنوری 2016ء): فیس بُک پ“ر پروان چڑھی ایک اور محبت کا ڈراپ سین ہو گیا . لڑکی کو محبت کا جھانسہ دے کر لڑکے نے اپنے ساتھیوں سے ساتھ مل کر لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق شاداب ٹاؤن خانیوال کی رہائشی لڑکی کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر انگلینڈ میں رہائش پذیر ایک نوجوان سے دوستی ہو ئی تھی جس کے بعد یہ دوستی پیار میں تبدیل ہو گئی اورلڑکا پاکستان چلا آیا۔

(جاری ہے)

لڑکے نے لڑکی سے ملنے پر اسے تحفے تحائف بھی دیئے ۔لڑکی کی جانب سے بار ہا شادی کا اصرار کیا گیا جس پر مبینہ ملزم نے حامی بھر لی۔لڑکی نکاح خوااورگھروالوں کو لے کر لڑکے کےگھر پہنچی تو لڑکے نے غصے میں آ کر ساتھیوں کے ساتھ ملکر لڑکی کو تشدد کانشانہ بنا ڈالا ،پولیس نے لڑکی کی مدعیت میں زیادتی کے الزام میں لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس نے اُمید دلائی کہ لڑکے کو جلد گرفتارکرلیاجائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے ساتھ زیادتی ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق لڑکی کی میڈیکل رپورٹ کے بعد ہو گی۔