کراچی،شادی کے انکار پر لڑکی پر نوجوان نے تیزاب پھینک دیا،8 فیصد جسم جھلس گیا

جمعہ 8 جنوری 2016 16:32

کراچی،شادی کے انکار پر لڑکی پر نوجوان نے تیزاب پھینک دیا،8 فیصد جسم ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) کراچی میں نوجوان نے شادی سے انکار پر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ لڑکی کے جسم کا آٹھ فیصد حصہ جھلس چکا ہے۔پولیس کے مطابق رضویہ کے علاقے میں تیزاب گردی کا واقعہ فریال نامی لڑکی کی جانب سے شادی سے انکار پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ لڑکی کے جسم کے آٹھ فیصد سے زائد حصہ جھلس گیاہے۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق مہروز نے فریال کے گھر رشتہ بھجوایا تھا۔ جسے گھر والوں نے قبول نہیں کیا۔ جس پر ملزم نے طیش میں آکر لڑکی پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :