لاہور ،جمعة المبارک کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے

جمعہ 8 جنوری 2016 16:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) جمعة المبارک کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔ شہر کی معروف مساجد ، مزارات ، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کے باہر اضافی نفری تعینات کی گئی۔ جبکہ برلب سڑک مساجد کو ایک جانب سے قناعتیں لگا کر ڈھانپ دیا گیا اور نمازیوں کی گاڑیوں کے لیے پارکنگ کے لیے بھی کئی گز کے فاصلے پر جگہ فراہم کی گئی۔

خصوصاً دربار داتا صاحب، بی بی پاک دامن اور کربلا گامے شاہ کے باہر پولیس نے بیرئر لگا کر واک تھروگیٹس کے علاوہ میٹل ڈیٹکٹر سے چیکنگ کرنے کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی۔خواتین کے بیگز کی بھی تلاشی کی گئی۔ اس موقع پر سکیورٹی پر مامور ایک آفیسر نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کے معاملے میں کیپٹل سٹی پولیس آفیسر اور ڈی آئی جی آپریشنز کی ملازم یا آفیسر کی کی معمولی سے غلطی کو بھی برداشت نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ بڑی سے بڑی غلطی معاف کرسکتے ہیں مگر سکیورٹی کے معاملے میں وہ بات سننا بھی گوارا نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں جگہ جگہ پولیس ناکے، سرچ آپریشن کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر دہشتگردی کے خاتمے کے لئے اس قسم کے اقدامات ناگریز ہیں۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی پر تعینات افسران و اہلکاران اپنے ڈیوٹی کے اوقات کار میں اپنے آپ کو تنگا ہوا محسوس کرتے ہیں۔ اس لئے کہ یہ دونوں افسران کسی بھی وقت چیکنگ کے لئے اپنے دفاتر سے نکل آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :