عمران خان کی سٹیٹس کو کی حامی جماعتوں کی پارٹنر شپ توڑنے کیلئے جاری جہدوجہد تحریک کی شکل اختیار کر چکی ،جمشید اقبال چیمہ
جمعہ 8 جنوری 2016 16:34
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف پنجاب میڈیا ٹاسک فورس کے کنوینر جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی سٹیٹس کو کی حامی جماعتوں کی پارٹنر شپ کو توڑنے کیلئے جاری جہدوجہد تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہے ، 126دن کے دھرنے سے عوام میں اپنے حقوق کا شعور اجاگر ہوا اور اسے تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، پنجاب حکومت عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ ان کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کی بجائے منصوبے بنانے اور اکھاڑنے کے تجربات پر بہا رہی ہے ۔
اپنے ایک بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ سٹیٹس کوکی حامی مسلم لیگ (ن) او رپیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتیں تحریک انصاف کے خلاف اکٹھ کر چکی ہیں لیکن اس بار شکست ان کا مقدر بن چکی ہے ۔عوام کی طاقت سے اس جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مرکزی اور پنجاب حکومت میں عوام سے بالواسطہ اور بلا واسطہ اربوں روپے کے ٹیکسز اکٹھے کئے جارہے ہیں لیکن انہیں صحت اور تعلیم سمیت زندگی کی کوئی بھی بنیادی سہولت میسر نہیں۔
اس کے برعکس خیبر پختوانخواہ کی حکومت ٹیکسز کا پیسہ عوام کی زندگیوں میں خوشحالی لانے اور انہیں تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خرچ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایسی کئی مثالیں موجود ہیں کہ عوام کے خون پسینے سے اکٹھے کئے جانے والے ٹیکسز سے ایک منصوبہ بنایا گیا اور اسے چند دنوں بعد ہی اکھاڑ کر وہاں نیا منصوبہ شروع کردیا گیا ۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکمران وژن سے عاری ہیں اور انہیں عوام کی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی انٹر اپارٹی انتخابات کے بعدمزید مضبوط ہو گی اور آئندہ انتخابات میں ایک نئے جذبے اور ولوے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا رایہ گولف اینڈ کنٹری کلب ڈیفنس کا دورہ
-
جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث میڈیکل اسٹور منیجر گرفتار
-
کچھ لوگ جعلی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹ کے باعث مسلط ہیں، خالد مقبول
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
لاہور ہائیکورٹ کا واسا کی اجازت کے بغیر لگنے والے ٹیوب ویلز کو سیل کرنے کا حکم
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.